ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی۔این آر سی کامزاج بدلا،سخت گرمی کے بعدتیزآندھی اوربارش 

دہلی۔این آر سی کامزاج بدلا،سخت گرمی کے بعدتیزآندھی اوربارش 

Sat, 09 Jun 2018 23:41:21    S.O. News Service

نئی دہلی ،09؍جون( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )دہلی این سی آر میں موسم اچانک تبدیل ہوگیا ہے۔سخت گرمی میں تبدیلی کے بعد، دہلی این سی سی میں مضبوط دھول طوفان کے ساتھ اندھیراچھاگیاہے۔طوفان کی وجہ سے، دپلی این آر سی کے بہت سے علاقوں میں بجلی متاثرہوئی ہے۔اس کے بعدتیزبارش ہوئی ہے۔بھاری طوفان کے بعد، میٹرو سروس بھی متاثرہواہے۔دہلی ،این سی سی میں دھول طوفان کے بعد، دہلی سے قریب غازی آبادمیں چندگھنٹوں تک بجلی کی سروس بندرہے گی۔اتر پردیش کی حکومت کی جاری کردہ معلومات کے مطابق، شام میں بجلی کی فراہمی5:33 سے 7 تک نہیں ہوگی۔بھارتی موسمیات محکمہ نے آج خدشہ ظاہر کیا تھا کہ دہلی این سی آر میں70 سے 80 کلو میٹرفی گھنٹہ کے حساب سے تیزی دھول طوفان اور بارش آ سکتی ہے۔


Share: